اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی،صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے، اعجازچوہدری

January 21, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی ہے،صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے۔ کئی دہائیوں سے غریب عوام کا خون چوسنے والی ن لیگ قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ وزیراعظم خان ہدایت دے چکے ہیں کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کو مشکل حالات سے نکلا ہے اب غریب عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ شہبازشریف بیرون ملک بھڑکیں مارنے کی بجائے وطن واپس کر مقدمات کا سامنا کریں۔