موبائل ہیلتھ یونٹ قائم،پہلے روز50 طلبا کی سکریننگ

January 21, 2020

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ پرائمری ہیلتھ اینڈسیکنڈری ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع ملتان میں موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کردیا گیاہے، یہ موبائل ہیلتھ یونٹ ایک کینٹینر میں قائم کیا گیاہے، جس میں میڈیکل لیبارٹری کے ذریعے تشخیص ‘ ای سی جی ‘ ایکسرے مشین لگائی گئیں ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد موقع پر ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، ملتان میں قائم موبائل ہیلتھ یونٹ گزشتہ روز پرانا شجاع آباد رو ڈ پر واقع بستی پیرے والا‘گورنمنٹ ہائی سکول حامد پور کنورامیں قائم کیا گیا،کیمپ میں پہلے روز سکول کے 50بچوں کی میڈیکل سکریننگ کی گئی جبکہ یونین کونسل حامد پورکنورا کے لوگوں کی کثیر تعدا د میں میڈیکل ہیلتھ یونٹ سے استفادہ کیا ، موبائل ہیلتھ یونٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول حامد پور کنورا کے1400بچوں کی سکینرنگ کی جائیگی،بعدازاں اس موبائل ہیلتھ یونٹ کو ضلع ملتان کے تمام ہائی سکولوں اور یونین کونسلوں میں قائم کیا جائے گا،اس ہیلتھ یونٹ کے قیام کا مقصد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو صحت سے متعلقہ تمام سہولیات کی فراہمی ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، یہ موبائل ہیلتھ یونٹ ادارہ ترقی صحت ملتان کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان گردیزی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر اُسید خاکوانی‘ پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی کی کے ڈسٹرکٹ منیجر حامد قریشی‘ ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر امجد کاظمی‘ مصباح زبیب ومحکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔