راولپنڈی: ایوب نیشنل پارک میں عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم تیار

January 21, 2020

راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم تیار ہوگیا، اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

یہ اسٹیڈیم ماڑی پٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے کھیل کی بحالی کے لیےکوششوں پر ماڑی پٹرولیم کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم بنانے کا مقصد کھیلوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی ہے۔

افتتاحی میچ پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹ کے درمیان کھیلا گیا۔