چین میں سیلز ٹارگٹ پورا نہ ہونے پرمالک نے انوکھی سزا دے ڈالی

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں سیلز ٹارگٹ پورا نہ ہونے پرمالک نے انوکھی سزا دے ڈالی

چین میں سیلز ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر مالکان کی جانب سے سزا دینے کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اب اس کی تازہ مثال چین کے صوبے جیلین کے شہر چینگ چون کی ایک کمپنی کے ملازمین اپنا ہفتہ وار سیلز ٹارگٹ پورا نہ کر سکے تو مالک نے انوکھی سزا اس انداز میں دی کہ درجنوں ورکرز کو لوگوں کے سامنے گھٹنوں کے بل چلنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسطرح کی سزا سے نہ صرف ملازمین اپنی کارکردگی بہتر کریں گے بلکہ دیگر اسٹاف ممبر بھی سبق سیکھیں گے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر کمپنی کے مالک اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔