حکومت اسٹیک ہولڈرز کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کررہی ہے، گورنر

January 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد کی سربراہی میں ٹرانسپورٹر ز کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان اور محمود مولوی بھی موجود تھے۔ وفد میں نثار حسین جعفری، رانا اسلم،ملک شبراور یٰسین نیازی شامل تھے۔ملاقات میں معاشی ، سماجی اور تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے کردار، مسائل ،درپیش مشکلات اور دیگر امورپر بتادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مطالبات میں پیش رفت ، درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کےاسٹیک ہولڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ٹرانسپورٹرز کا حکومت پر اعتماد اس کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف ہے حکومت بلا تعطل ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی ، تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا قومی ترقی میں ٹرانسپورٹرز کا کلیدی کردار ہے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ۔