سول افسروں کافائونٹین ہائوس کادورہ

January 22, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) سول سروسز کے افسر وں نے فاؤنٹین ہاؤس کادورہ کیا۔ افسران نے فاؤنٹین ہاؤس میں اپنا وقت گزارا ممبران مریضوں سے ملاقاتیں کی ۔دورہ میں پینتیس رکنی وفد سے شامل تھے ۔ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ نفسیاتی امراض کو چھپانے سے مرض خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے ۔ اس مرض کو بڑھنے سے بچانا چاہیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیر مین ڈا کٹر امجد ثاقب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذہنی معذور بچوں کے لیے سکول کی بنیاد رکھی گئی ۔ تین سو سے زائد بچوں کو سہولیات مہیا کیا جا رہی ہیں ۔ خواجہ سرا سپورٹ پروگرام کے تحت آٹھ سو سے ذائد خواجہ سرا کو ماہانہ وظیفہ کے ساتھ ان کا میڈیکل کیا جاتا ہے ۔ فاؤنٹین ہاؤس میں 2011 میں خواجہ سرا پروگرام کو باقاعدہ طور پہ شروع کیا گیا ۔