مسائل کےحل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:کمشنر ملتان

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نے کمشنر ملتان شان الحق سے ملاقات کی ، یونین کونسل نمبر 8 کے مسائل سڑکوں گلیوں کی صفائی کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا اور علاقے میں کی جانے والی کھدائی سے متاثرہ گلیوں کی بحالی کی درخواستِ دی جبکہ رشید آباد وحدت کالونی شاہ شمس روڑ باوا سفرا اشرف آباد خوشحال کالونی اخترآباد جان محمد کالونی نقشبدکالونی سرائے وزیر خان کے شہریوں کے لئے جدید میڈیکل سنٹر کی تعمیر کےلئے درخواست پر عمل درآمد کی کامطالبہ کیا کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے مسائل حل کرنے اور لوگوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات دیئے انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لوگوں کو پرامن ماحول اور درپیش مسائل حل کر نے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں کی خدمت اور سہولت ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے شہر میں موجود مسائل تکالیف کودور کرنے کے لئےمیرے دروازے کھلے اور میں ہر وقت موجود ہوں جدید میڈیکل سینٹر کے قیام لئے محکمہ صحت کے چیف کو ہدایت جاری کردی ہیں۔