وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر کی بیٹی کی ملاقات

January 23, 2020

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ نے ملاقات کی ہے۔

ایونکا ٹرمپ امریکی صدر کی مشیر بھی ہیں۔ غیر رسمی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:وزیراعظم عمران خان کا ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

ڈیووس میں موجود وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔