ضیاء عباس کی ہمشیرہ کا سوئم آج ہوگا

January 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس کی بڑی ہمشیرہ اور مر حوم کیپٹن ایم ایم حسین کی اہلیہ مسرو زہرا حسین کا سوئم جمعرات کو امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں ہوگا، سہ پہر تین بجے قرآن خوانی اور شام چار بجے مجلس ہوگی۔ ضیاء عباس نے غم کی اس گھڑی میں تعزیت کے لئے آنے والی شخصیات اور فون پر افسوس کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔