امریکہ نے یورپی کاروں پر بھاری ٹیکس لگانے کی دھمکی دے دی

January 23, 2020

ڈیووس (اے پی پی) امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے یورپ کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ ڈیجیٹل ٹیکس لگاتا ہے تو امریکہ یورپ سے درآمد کیئے جانے والی کاروں پر بھاری ٹیرف عائد کر دے گا۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک پینل سے بات چیت کرتے ہوئے سٹیون منوچین نے کہاکہ اگر یورپ ڈیجیٹل ٹیکس عائد کرتا ہے جس میں بنیادی طور پر امریکی فرموں کو نشانہ بنایا جانا ہے تو واشنگٹن یورپ سے آٹو درآمدات پر تکلیف دہ ٹیرف عائد کر دے گا۔