پیپلز پارٹی لاہور بھی مہنگائی کے خلاف اتوار کو احتجاج کریگی

January 23, 2020

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں اتوار دوپہر ایک بجے مہنگائی کے خلاف لاہورپر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا جس میں لاہور کے تمام قائدین ، عہدیداران اور کارکن شرکت کریںگے ۔