سی پی اونے تھانہ سیتل ماڑی کی فارمل انسپکشن کی، قیدیوں سے ملاقات

January 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے تھانہ سیتل ماڑی کی فارمل انسپکشن کی۔ سی پی او ملتان نے پولیس سٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔ حوالات، تھانہ کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو چیک کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔حوالات اور تھانہ میں نصب کیمروں کو چیک کیا ۔سی پی او ملتان حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کو ہدایت کی کہ حوالات اور تھانہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور تھانہ کی عمارت کو نہایت صاف ستھرا رکھا جائے۔جس کے بعد سی پی او ملتان نے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ جدید طریقہ تفتیش اختیار کر کے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں اور بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔