ٹائون ون کی حدود، عشرت سینما روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

January 23, 2020

پشاور ( وقائع نگار) ٹائون ون انتظامیہ نے ڈیمالشنگ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ ٹائون ون کی حددود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا انتظامیہ نے عشرت سینما روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں سے باہر پڑاہوا ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا جبکہ دکانداروں نے ٹائون انتظامیہ اور اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی تمام ضبط شدہ سامان ٹائون ون کے سٹور میں ضبط کرلیا گیا اس دوران ٹی او آرنے دکانداروں کو اپنی اپنی حدودمیں رہنے کی ہدایت کی۔