لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی کوائل خراب ہوگئی

January 23, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایم آئی آر مشین کی کوائل خراب ہوگئی جس پر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نےکوائل کی تبدیلی تک مزید پروسیجرز روک دیئے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کے نام لکھے خط کیمطابق کوائل کی خرابی کی وجہ سے غلطیاں اور امیج کی کوالٹی خراب آرہی ہیں، کمپنی کے انجینئر نے معائنہ کے بعدتبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کی سفارش پر کوائل ہسپتال کے بائیو میڈیکل انجینئر کے حوالے کی گئی تھی لیکن وہ اسے مرمت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور اب بھی ایم آر ائی میں غلطیاں آرہی ہیں جب تک نقص دور نہیں کیا جاتا اس وقت تک مزید پروسیجرز نہیں کئے جاسکتے۔