100میٹر لمبا پیزا تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

100میٹر لمبا پیزا تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ

آسٹریلیا میں شیفس نے 100میٹر طویل پیزا تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔

آسٹریلیا میں اطالوی ریسٹورنٹ نے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران جان کی بازی لگاتے فائرفائٹرز کی مدد اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا کا سب سے لمبا پیزا بنا ڈالا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک اطالوی ریسٹورنٹ کے ماہر شیفس اور رضاکاروں سمیت پچاس افراد نے پانچ گھنٹوں کی محنت کے بعد 100میٹر لمبااور 4سو کلو وزنی پیزا تیار کیا اور ایونٹ میں شریک لوگوں سے پیزا کے ایک پیس کے بدلے سونے کا سکہ وصول کیا گیا جسے مقامی فائر فائٹر تنظیم کو دیا جائے گا۔