آسٹریلیا مٹی کے طوفان کی زد میں، آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا مٹی کے طوفان کی زد میں، آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل

آسٹریلیا میں اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، جس کے باعث آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا اور شہری خوفزدہ ہوگئے۔

گذشتہ روز وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز سمیت آسٹریلیا کی تین ریاستوں کے مختلف شہر مٹی کے طوفان کی زد میں آگئے اور مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت اور دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

مٹی کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں جاری ٹینس کے مقابلے بھی تاخیر کا شکار رہے اور انتظامیہ ٹینس کورٹ سے صفائی میں مصروف رہی۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔