ایئر چیف گولف میں ’ہول ان ون‘ نے لکھ پتی بنادیا

January 24, 2020

ہول ان ون نے لکھ پتی بنا دیا، کراچی میں چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں شہباز مسیح نے ’ہول ان ون‘ کر کے پچپن لاکھ روپے کی گاڑی اپنے نام کرلی۔

گالفر شہباز کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کے بجائے رقم لے کر اپنا گھر بنائیں گے۔

ملک کی سب سے بڑی انعامی رقم والی گالف چیمپئن شپ، چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن جمعرات سے کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ جس میں پاکستان کے ٹاپ گالفرز سمیت 400 کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہے۔

واضح رہے کہ چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کی انعامی رقم 82 لاکھ روپے ہے۔ چیمپئن شپ 23 جنوری سے 26 جنوری تک جارہی رہے گی۔

ہول ان ون

کسی بھی گالفر کیلئے ٹورنامنٹ جیتنا اہم ہوتا ہے، جبکہ ’’ہول ان ون ‘‘ اس سے بھی اہم ہے کیونکہ ایک ہی شاٹ میں گیند کو ہول میں پہنچانا ہرگز آسان نہیں، یہ کارنامہ ماہر ترین کھلاڑی بھی شاذ و نادر ہی اسے انجام دے پاتے ہیں۔