کورنگی ، نجی بینک میں آگ لگ گئی

January 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر2میں واقع حبیب بینک کی برانچ میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر کورنگی فائربریگیڈ اسٹیشن سے ایک گاڑی آگ بجھانے کے لئے پہنچی، ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا ہے کہ آدھا گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔