ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ نے اپنی کھڑکیاں، دروازے کھول دیئے، حمزہ شہباز

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ نے اپنی کھڑکیاں، دروازے کھول دیئے، حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کوئی غیر آئینی بات نہیں۔

ن لیگ نے اپنی کھڑکیاں، دروازےکھول دئیے ہیں۔ گندم کا بحران موجود ہے، چینی کا بحران آنے والا ہے، نااہلوں کی حکومت نے کسی قسم کی کوئی پلاننگ نہیں کی۔

اگر کمی تھی تو گندم امپورٹ کرنے کی کیوں اجازت دی گئی۔ن لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت آدھا بھی پرفارم نہیں کرپائی۔