سکول اساتذہ کی تنخواہ سے موسم سرما کی تعطیلات کا کنونس الائونس کاٹ لیا گیا

January 24, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سکول اساتذہ کی تنخواہ سے موسم سرما کی تعطیلات کا کنونس الائونس کی کٹوتی کرلی گئی، بتایا گیاہے کہ جنوری 2020 کا پے رول جاری کردیا گیا جس میں 25دن کا کنونس الائونس کاٹ لیا گیا ای ایس ای / ایس ای ایس ای / پی ایس ٹی / ای ایس ٹی کا 2300 تقریبا اور ایس ایس ای / ایس ایس ٹی کا 4000 ہزار روپے کٹوتی کی گئی جس پر اساتذنے نے شدید ردعمل کا اظہار کیاہے اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔