سائوتھ شیلڈز میں کار حادثہ، ایک شخص ہلاک، دو شدید زخمی

January 25, 2020

لندن (پی اے) سائوتھ شیلڈز میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اوڈی ایس تھری کے ڈرائیور کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ یہ حادثہ چیچسٹر روڈ پر مقامی وقت 04.15 جی ایم ٹی پر پیش آیا تھا۔ کار میں سوار خاتون شدید زخمی ہوئی ہے جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ دوسرا زخمی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کار ایک گھر میں گھس گئی تھی تاہم پراپرٹی میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انسپکٹر فل بیکر نے کہا کہ یہ خوفناک حادثہ تھا جس میں ایک قیمتی جان چلی گئی۔ مرنے والا شخص گاڑی چلا رہا تھا۔ مرنے والے کی باقاعدہ شناخت کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور جذبات متاثرہ فیملی اور فرینڈز کے ساتھ ہیں۔ عینی شاہدین سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیش کیم فوٹیج کے ساتھ آگے آئیں۔