پبلک اکائونٹس کمیٹی کومزید بااختیار بنانےکیلئے سپلیمنٹری رولز بنانیکافیصلہ

January 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پبلک اکاونٹس کمیٹی کومزید بااختیاربنانےکے لیےسپلیمنٹری رولز بنانے کافیصلہ کر لیاگیاہے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے رہنمائی لی جائے گی ۔ پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کے کنونئیرکمیٹی ریاض فیتانہ نےکمیٹی کی ڈیجٹلائزیشن کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی کی سفارشات کو قوانین بنانے کےلئے آئین میں ترامیم کرنی ہوگی۔