160 ملین سال پرانے جائنٹ سمندری ریپٹائل کی باقیات کی نمائش

January 26, 2020

لندن ( جنگ نیوز) لیڈز کے میوزیم میں 160 ملین سال پرانے جائنٹ سمندری ریپٹائل کی باقیات اس ہفتے مستقل نمائش کیلئے رکھ دی گئی ہیں ۔ قبل از تاریخ کے پلیسیو سور کی باقیات کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 160 ملین سال پرانی ہیں۔ اس جائنٹ ریپٹائل کی ہڈیوں کو لیڈز ڈسکوری سینٹر میں نمائش کیلئے رکھا جا رہا ہے۔ پلیسیو سور اپنی لمبی گردن اور بڑے بڑے فلپپرز کی وجہ سے مشہور تھے ۔باقیات میں اس کا سر غائب ہے۔ اس کی باقیات سائوتھ انگلینڈ میں مٹی سے دریافت ہوئی تھیں جس کے بعد باقیات کے بڑے حصے کومحفوظ کر لیا گیا تھا ۔ کیوریٹر ربیکا مچین نے کہا کہ ان جیسے فوسلزکی مدد سے ہمیں یہ سیکھنے میں مددملتی ہے کہ ہمارے سیارے میں کیسے اور کتنی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ مختلف ماحول میں زندگیوں کو کس طرح حالات کے مطابق ڈھالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی باقیات کا مطالعہ کرنے سے ہم اپنی موجودہ دنیا کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔