ٹنڈو الہ یار: مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

January 26, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کی اپیل پر لیاقت گیٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہوا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ٹنڈو الہ یار دیدار حسین بیرانی نائب امیر ضلع عاشق حسین راؤ جاوید علی امیر شہرعبدالوحید مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے، آٹا 40 روپے سے 60/70 روپے میں بک رہا ہے، 500 روپے کی مزدوری کرنے والا ایک دن کا راشن نہیں خرید سکتا، لوگ خود کشی کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ منورہ کی بات کرتے ہیں، ریاست مدینہ میں تو ایک شخص بھی بھوکا نہیں سوتا تھا، لیکن ہمارے ملک میں بجلی گیس سمیت اشیائے صرف مہنگی ہو گئی ہیں اس مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور ہم سب سراج الحق کے ساتھ ہیں۔