پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چیلنج نہ کرنے پر افسوس ،رسل ڈومینگو

January 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چیلنج نہیں کرسکے جس کا افسوس ہے۔مشفق الرحیم اور شکیب الحسن جیسے بیٹسمین نہیں ہیں نوجوان کرکٹرز کے لئے اچھا موقع ہے اس سیریز سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی جگہ پکی کریں۔ہم سب یہاں انجوائے کررہے ہیں ماحول بہت اچھا لیکن نتائج توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کی پچ پہلے سے اچھی تھی ہم نے25,30رنز کم بنائے۔پاکستانی ٹیم دنیا کی صف اول کی ٹیم ہے نمبر ون ٹیم کو ہرانے کے لئے رنز کی ضرورت ہوتی ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم ناتجربہ کار ہےپاکستان کے بولروں نے اچھی بولنگ کی۔کپتان محمود اللہ نے کہا کہ تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی بیٹنگ میں کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔کریڈٹ پاکستانی بولروں کو جاتا ہے۔