امریکا، 3 مسلمانوں سے امتیازی سلوک ، ڈیلٹا ایئرپر 50ہزار ڈالر جرمانہ

January 26, 2020

واشنگٹن( اے ایف پی )امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے ʼڈیلٹا ایئرلائنز پر 3مسلمان مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور انہیں جہازوں سے اتارنے پر 50ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ʼاے ایف پی کے مطابق اپنے حکم نامے میں محکمے نے کہا کہ ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتار کر ʼمتعصبانہ رویہ اپنانےاور ʼامتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔ مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کے امتیازی سلوک کے ایک واقعے میں 26جولائی 2016میں ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مسلم جوڑے کے برتاؤ سے بہت بے چین اور گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں۔