ناقص انتظامات پر5 نمک پراسیسنگ یونٹ سیل، 2 کو جرمانے

January 26, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 690 سالٹ پراسیسنگ یونٹس کی چیکنگ مہم مکمل کرلی ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور زون میں 247، راولپنڈی 312، ملتان81 اور مظفر گڑھ زون میں 50 یونٹس کو چیک کیا۔ مہم کے دوران ناقص انتظامات پر 5 نمک پراسیسنگ یونٹس کوسیل، 2 کو جرمانے جبکہ5 کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی گئی ہے۔مزید برآں 439کومزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری اور 554 یونٹس کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیباٹری بھجوا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی پرفیصل آباد میں ایک سالٹ۔علاوہ ازیں ملتان میں2سالٹ یونٹ کوبھی سربمہرکیا گیا۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ گرائنڈنگ کے ناقص انتظامات اور نمک میں آئیوڈین شامل نہ کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پراسیسنگ یونٹس میں سٹوریج کے نامناسب انتظامات، فوڈ لائسنس اور سپلائی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ نمک خوراک کا بنیادی جزو ہے لہذٰا نمک میں آئیوڈین شامل کرنا لازم ہے۔ نمک میں اضافی غذائی اجزاء کی لازمی شمولیت سے غذائیت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔