پاک بنگلہ دیش سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

January 26, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک بنگلہ دیش سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئینٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور محمد حفیظ اور بابر اعظم کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت 9 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

سیریز میں آج آرام کا دن تھا اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے آج کا پورا دن اپنے ہوٹل میں ہی گزارا۔

کھلاڑیوں نے ہوٹل میں مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میچ کی حکمت عملی بھی بنائی۔