انتظامیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو بھی ”ماموں“ بنا دیا

January 27, 2020

لاہور (جنگ نیوز) انتظامیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو بھی ”ماموں“ بنا دیا ضلعی انتظامیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو بھی ”ماموں“ بنا دیا۔

صدر مملکت کو ”سب اچھا“ کی رپورٹ دینے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو یوٹیلیٹی اسٹور پر سامان سے بھری ٹرالیاں پکڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مزنگ اڈہ کے علاقے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر لاہور پولیس نے اپنے ہی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو گاہک بناکر سامان سے بھری ہوئی ٹرالیاں پکڑا دیں۔

صدر مملکت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو عام گاہک سمجھ کر اشیائے ضروریہ کا معیار اور قیمتوں سے متعلق استفسار کرتے رہے۔

گاہک بنے اہلکار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے۔