دعوؤں کے باوجود اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک پولیس تعینات نہ ہو سکی

January 27, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کے تمام تر دعوؤں کے باوجود اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک پولیس تعینات نہ ہو سکی۔ ایکسپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے بہائو کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ رکاوٹ کا باعث بننے والی ہر گاڑی کے خلاف ہر صورت کاروائی کی جائے۔ معمول کے علاوہ تعینات اضافی نفری ٹریفک قوانین پر عمل کرائیں، اوور لوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری، اسپیشل اسکواڈ اور خصوصی ناکہ جات بھی ٹریفک قوانین پر عملداری کو مزید موثر بنائیں، آئی جے پی روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر خصوصی توجہ دی جائے ، اسلام آباد میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملدرآمد کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس شب و روز اقدامات کر رہی ہے،تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک نظام کو قائم رکھا جا سکے،اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والی اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اور اسپیشل ناکہ جات بھی ٹریفک قوانین کی عمل داری کے لیے تعینات کیے گئے ہیںجو خصوصاآئی جے پی روڈ ، ایکسپریس ہائی وے اور شہرکی دیگر بڑی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے،ایکسپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈپر تعینات اضافی نفری ٹریفک کے بہائو کو مزید موثر بنائیںاورشہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992-93پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔