حکمرانوں نے ناکامی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، امیرالعظیم

January 27, 2020

لاہور(نمائندہ خصو صی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ حکمرانوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے حکومتی کشتی میں سوراخ ہوگیاہے ۔عقلمند حکومتی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر العظیم نے کہاکہ حکمرانوں نے ڈیڑھ سال میں ہی نااہلی اور ناکامی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ حکومت کی ناکامیوں کو دیکھ کر اب اس کے اپنے لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں اور حکومتی اتحادیوں کے تحفظات بڑھ گئے ہیں ۔ حکومت پندرہ ماہ میں عوام کوکوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔