کیا خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کیخلاف سرگرم گروپ ٹوٹ گیا؟

January 28, 2020

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور وزیراعلی محمود خان کے عشائیہ میں عاطف خان گروپ کے ایم پی ایز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے عاطف خان گروپ کے ایم پی ایز کا گرم جوشی سے استقبال کیا، کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے برطرف کیے گئے تینوں وزرا کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا عشائیہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گزشتہ روز پشاور میں ہوا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا برطرف وزراء کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عشائیے میں نہ بلائے گئے تینوں وزراء اس وقت صوبائی اسمبلی کے رکن اور حکمران جماعت کا حصہ ہیں۔ خیبرپختونخوا کے گورنر نے سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔