اردو یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد

January 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے کراچی کیمپسز کا جلسہ تقسیم اسناد(کانووکیشن) منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں تمام درجوں کے 2012تاء 2018ء تک کے کامیاب ریگولر طلباء و طالبات جلسہ تقسیم اسناد میں اپنی اسناد اور تمغہ جات حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ شرائط (جن کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے) جلد از جلد تکمیل کرلیں۔ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ7فروری2020 ہے۔