حکومتی کارکردگی میں کوئی عوامی مفاد نظر نہیں آتا، فائق شاہ

January 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امن ترقی پارٹی کے بانی و چیئرمین فائق شاہ نے کہا ہےموجودہ حکومت کی کارکردگی میں کوئی عوامی مفاد نظر نہیں آتا ، یہ حکومت میڈیا کی آواز دبانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔امن ترقی پارٹی کے قیام کا اصل مقصد عوامی مفادات کیلئے کام کرنا ہے ، پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فائق شاہ نے کہا کہ اب وقت ہے میڈیا کی صفوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انصاف کے نام پر بنی حکومت میں کہا جاتا ہے کرپشن کا خاتمہ کر رہے ہیں ہم کرپٹ نہیں ہیں ، اگر عمران خان کرپٹ نہیں ہیں تو کرپٹ لوگوں کیساتھ کیوں کھڑے ہیں ، گزشتہ روزتین وزرا ءفارغ کیے گئے ،جاننا چاہتے ہیں انکا قصور کیا ہے ،تینوں وزراءوزیراعظم کے چہیتے تھے۔ ان کے اپنے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کرپشن کی نشاندہی کی لیکن عمران خان کیوں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں، بجلی کے کھمبے ، سوئی گیس ، پکی گلیاں من پسند لوگوں کو بانٹی جاتی ہیں ۔