تحریک تحفظ ختم نبوت فروری میں مارچ کا اہتمام کرے گی:ایوب مغل

January 28, 2020

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر) تحریک تحفظ ختم نبوت فروری میں مارچ کا اہتمام کرے گی۔یہ فیصلہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے ایوب مغل کی صدارت میں ہونےوالےاجلاس میں کیاگیا جس میں شیخ محمد عمر بشارت عباس ، میاں آصف اخوانی،مرزا ارشد قادری اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایوب مغل نے کہا کہ جنید حفیظ کے خلاف عدالتی فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے -اس موقع پر ایک چار رکنی رابطہ کمیٹی بھی بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ میاں آصف اخوانی ہوں گے۔ یہ کمیٹی ملتان بھر کے علمائ، سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کرے گی جس کے بعد اس ماہ کے آخر میں سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا -