غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ ہمارا تھا: امریکی فوج

January 28, 2020

امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا تھا۔

افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ طیارہ دشمن کی کسی کارروائی کے نتیجے میں گرا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے پر کتنے لوگ سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے غزنی میں طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں مذکورہ امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔