• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک


وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا سٹی میں طیارہ فضا میں کرتب دکھانے کی تقریب کے دوران قلابازیاں کھاتا ہوا گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیاروں کی گھن گھرج اور دل دہلا دینے والے کرتب دکھانے کے ایک مقابلے کے لیے پریکٹس جاری تھی اس دوران گوئٹے مالا کی ’ریڈ بل ٹیم‘ کا طیارہ زمیں پر گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں پائلٹ کے علاوہ پریکٹس دیکھنے والی دو خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں تاہم سرکاری سطح پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو ملتوی کردیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تازہ ترین