ٹڈی دل کا حملہ، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

January 28, 2020

ٹڈی دل کا حملہ، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں بڑا اقدام اٹھالیا۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں 50 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کلیئر کروالیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان ڈویژن میں 42 ہزار 360 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کروادیا گیا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ اور چینی حکومت کے اشتراک سے بذریعہ ہوائی جہاز بھی اسپرے جاری ہے۔