سپریم کورٹ نے 42سال پرانا جائیداد تنازع کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

January 31, 2020

لاہور( این این آئی ) سپریم کورٹ نے 42سال پرانا جائیداد تنازعہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ جسٹس ملک منظور کی سربراہی میں فل بنچ نے عبدالعزیز کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جائیداد کے بٹوارے کے تنازعہ پر پاک پتن کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بڑے بھائی نے دھوکہ دہی اور ملی بھگت سے ساری جائیداد اپنے نام کروا لی،جائیداد میں ماں، بہن اور بھائیوں کا بھی حصہ شامل تھا،ڈپٹی سیٹلمنٹ کمشنر کو منتقل کرنے کا اختیار نہیں تھا ،یہ اختیار نوٹیفائیڈ آفیسر کے پاس تھا۔