دبئی: کورونا وائرس سے متاثرہ خاندان کو 14 روز بعد ڈسچارج کیا جائیگا

January 31, 2020

دبئ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس سے متاثرہ چار افراد پر مشتمل چینی خاندان کو 14 روز بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

وزارت صحت کے ایک اہل کار نے بتایا کہ فیملی کی حالت اب اچھی ہے اور انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اہل کار نے بتایا کہ صحت یاب ہونے کے بعد اب یہ فیصلہ اس خاندان کو کرنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہنا چاہتا ہے یا چین جانا چاہتا ہے۔

ووہان سے یو اے ای آنے والے اس خاندان میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے چین میں اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 213 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار تک جاپہنچی ہے۔