50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذ

February 01, 2020

50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 50 ہزار یا اس سے زائد کی خریداری کرنے پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط آج سے نافذ کردی ہے۔

رکن ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ پچاس ہزار یا اس سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی نقل دینے کی شرط کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ خریداری پر خواتین کے لیے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینا لازمی نہیں ہوگا، خواتین اپنے والد، شوہر یا بیٹے کے شناختی کارڈ کی کاپی دے کر خریداری کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ شناختی کارڈ کی نادرا کے ڈیٹا سے تصدیق کی جائے گی، ڈیٹا کی تصدیق کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ خریدار کاروباری فرد تو نہیں جبکہ شناختی کارڈ کی نقل نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔