چینی قمری سال کا جشن، برازیل میں رنگا رنگ پریڈ

February 04, 2020

چینی قمری سال کا جشن، برازیل میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد

چین کے نئے قمری سال کی خوشی میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور نئے چینی سال کو خوش آمدید کہا۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلوکے چائنا ٹاؤن میں منعقد ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں مارچ کرتے دیدہ زیب فلوٹس، مارچنگ بینڈز کی شاندار پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

لائن ڈانس، ڈریگن ڈانس، مارشل آرٹ، میوزک بینڈ کی دلچسپ پرفارمنس نے پریڈ کی رونق کو چار چاند لگا دیئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی چینی ثقافت کے رنگ بکھیرتی اس پریڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئے قمری سال کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔