سائیکل ریس کا دوسرامرحلہ اطالوی سائیکلسٹ نے جیت لیا

February 07, 2020

سعودی عرب میں پہلی سعودی ٹور سائیکل ریس کا دوسرامرحلہ اطالوی سائیکلسٹ نیکولو بونیفازیو نے جیت لیا ہے۔

نیکولو بونیفازیو نے187کلومیٹر کا فاصلہ4گھنٹے32منٹ اور31سیکنڈ میں مکمل کیا۔

ریس کا تیسرا مرحلہ ریاض کنگ سعود یونیورسٹی سے شروع ہو کر ال بجیری پر اختتام پزیر ہوگا۔

760کلومیٹر طویل ٹریک کو عبور کرنے کے لیے ایونٹ میں 18 بین الاقوامی ٹیموں کے126 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔