کراچی کے جرائم میں کمی آئی ہے

February 07, 2020

کرائم انڈیکس میں دنیا کے 386 شہروں میں کراچی 93 نمبر پر آگیا جو ظاہر کرتا ہے کہ شہر کے جرائم میں کمی آئی ہے۔

نمبیو کی عالمی درجہ بندی کے مطابق 2014ء میں چھٹے نمبر پر موجود شہر 2019ء میں 61 سے 71 ویں نمبر پر رہا، رواں سال کے آغاز پر جنوری میں کراچی کرائم انڈیکس میں 88 ویں نمبر پر رہا جبکہ رواں ماہ عالمی درجہ بندی میں کراچی 93 نمبر پر آگیا ہے۔

کراچی کے جرائم میں کمی آئی ہے

جرائم کے اعتبار سے سب سے خراب صورتحال وینزویلا کے شہر کراکس میں ہے، کراکس عالمی درجہ بندی میں 386 ویں نمبر پر ہے۔

جرائم کے اعتبار سے سب سے بہتر صورتحال ابوظبی کی ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں گذشتہ 3 سال میں جرائم میں کمی آئی۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں کرپشن اور رشوت ستانی میں اضافہ ہوا ہے، عالمی درجہ بندی میں جرائم کے اعتبار سے دلی، شکاگو، میکسیکو سے بہتر ہے۔