میڈیکل بورڈ پنجاب نے نواز شریف کی صحت سے متعلق خط مسترد کردیا

February 07, 2020

میڈیکل بورڈ پنجاب نے نواز شریف کی صحت سے متعلق خط مسترد کردیا

پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق شریف خاندان کے بھیجوائے گئے خط کو مسترد کردیا ہے ۔

میڈیکل بورڈ پنجاب نےنواز شریف سے صحت سے متعلق خط پر اعتراض لگایا اور اسے واپس صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ کو بھیج دیا ہے ۔

صوبائی میڈیکل بورڈ نے اپنے اعتراض میں لکھا ہے کہ نواز شریف کی تمام تازہ ترین میڈيکل رپورٹس بھیجی جائیں ۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نےکہا ہے کہ ایک خط سے مریض کی بیماری کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لےکر حتمی رائے دی جائے گی۔