جامعہ کراچی میں کانفرنس آج ہوگی

February 08, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے زیر اہتمام دوسری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب ہفتہ 8 فروری کو صبح 9 بجے انٹر نیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔