اقرا اور یاسر کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

February 08, 2020

معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی اور یاسر حسین کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے حال ہی میں دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور یاسر حسین کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اُن دونوں کی پہلی ملاقات ایوارڈ شو میں ہوئی تھی۔

اقرا عزیز حسین نے بتایا کہ اُن کی اور یاسر حسین کی دوستی بھی اسی ایوارڈ شو میں ہوئی اور پھر اُس کے ایک سال کے بعد وہ دونوں دوبارہ ایک اور ایوارڈ شو میں ملے تھے جہاں اُنہوں نے ایک دوسرے کو بہتر جانا۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوسری ملاقات کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گُزارنے لگے تھے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں مزید جان سکیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کو یاسر کے ساتھ وقت گُزارنا اچھا لگتا تھا کیونکہ یاسر ایک اچھے انسان ہیں اور وہ جب بھی یاسر کے ساتھ وقت گُزارتی تھیں تو یاسر اُن کے ساتھ بہت ہنسی مذاق کرتے تھے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُن کا اور یاسر کا مِلن ایوارڈ شو سے ایوارڈ تک کا ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے اقرا عزیز حسین سے اظہارِ محبت 2019 کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں گزشتہ سال 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔