مچھلی پکڑنے کی کوشش میں نوجوان سمندر میں جا گرا

February 09, 2020

نوجوان کو مچھلی پکڑنا مہنگا پڑگیا

مچھیروں کو ماہی گیری کرتے تو دیکھا ہی ہوگا لیکن مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس آسٹریلوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے سمندر سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔

آسٹریلیا کے سمندر میں ایک نوجوان سمندر سے مچھلیا ں پکڑ نے کیلئے کشتی پر کھڑا ہوا اور جال پانی میں ڈال کر مچھلیاں پکڑنے لگا اور توازن بگڑا تو ساتھ کھڑی دوسری بوٹ سے ٹکراتا سمندر میں جاگرا۔

اناڑی نوجوان کا مچھلیاں پکڑنے کاشوق جہاں بری طرح ناکام ہوا وہیں دوستوں میں مذاق بھی خوب بنا۔