مقبوضہ کشمیر: کرفیو کا 190واں دن،5 کشمیری گرفتار

February 10, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو اور پابندیوں کو آج 190 روز ہو گئے، لاک ڈاؤن اور کھانے پینے کے سامان اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جبکہ بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو بڈگام اور بانڈی پورہ سےگرفتارکرلیا ۔

مقبوضہ وادی میں 190 ویں روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، شدید سردی میں گرم کپڑوں ، کھانے پینے کے سامان اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مقبوضہ وادی میں کشمیری رہنما محمد افضل گورو کی ساتویں برسی پر مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دینے پرجےکےایل ایف رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

دوسری جانب حریت قیادت نے 11فروری کو مقبول بٹ کی برسی پربھی ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ تہاڑجیل میں مدفون شہدا کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کیے جائیں۔