ماہرہ بریڈ پٹ کی مداح ہوگئیں

February 11, 2020

آسکر وصول کرنے کے بعد بریڈ پٹ کی جذباتی تقریر

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں آسکر جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی مداح ہوگئیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے بریڈ پٹ کی آسکر وصولی کے وقت کی گئی تقریر شیئر کی اور لکھا کہ بریڈ پٹ قابل ستائش ہیں۔

یاد رہے کہ بریڈ پٹ نے اپنی تقریر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مذاق بھی آرایا تھا، 45 سیکنڈ پر مشتمل بریڈ پٹ کی تقریر میں سیاسی و جذباتی رنگ نمایاں تھا۔

ان کی اس ہی دلفریب تقریر کے بعد سے ماہرہ بھی ہالی ووڈ اداکار کی مداح ہوگئیں۔

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز) میں بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار کا ایواڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔